علیم خان کے بعد جہانگیر ترین بھی جلد منظر عام پر آ رہے ہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ علیم خان کے بعد جہانگیر ترین بھی جلد منظر عام پر آ رہے ہیں . انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے وہی باتیں کی ہیں جو میڈیا کے ذریعے قوم کو پتپ لگی ہیں، علیم خان ہمارے ساتھی نہیں تھے بلکہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے کلیدی کرداروں میں شامل تھے .


علیم خان کے بعد جہانگیر ترین بھی بہت جلد منظر عام پر آ رہے ہیں . علیم خان جیسے گھر کے لوگ کرپشن کے سارے راز بتا رہے ہیں . طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت گرتے ہی فرح خان ملک سے فرار ہو گئیں، ن لیگ کہتی ہے فرح گجر پر الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیے . طارق فضل چوہدری نے کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں ہوئے تو عمران خان نے آئین کا جنازہ نکال دیا، عمران کا نے الزام لگایا کہ غیر ملکی طاقت ان کی حکومت گرانے کی سازش کر رہی ہے اور پھر خود اپنی حکومت گرا لی .

قبل ازیں طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ انصاف کے نام پر قائم بے انصاف حکومت تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی تھی مگر تبدیلی صرف بنی گالا تک محدود رہی . عمران خان کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا . اس دور حکومت میں جہاں ملک اندرونی طور پر کمزور ہوا ، معیشت تباہ ہوئی ، ترقی کا عمل رکا، بے روزگاری بڑھی وہاں بیرون ملک بھی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا .
اب پاکستان کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے . میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی مقبول سیاسی قیادت کو آگے آنے کا موقع دیا جائے . پاکستان کے موجودہ مسائل کا واحد حل نئے انتخاب ہیں . آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کے ذریعے پاکستان کے عوام جس جماعت کو منتخب کریں اسے ملکی مسائل حل کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں