کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا

لاہور(قدرت روزنامہ) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ انہوں نے کیا اگر کسی دوسرے سیاسی رہنما نے کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا،BULLIES تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔
کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔

سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔

۔خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی۔تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعظم سے عدم اعتماد کی منظوری لی تھی۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی۔ ترجمان ق لیگ کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اجلاس بلانے کے مجاز نہیں رہے۔ خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ساڑھے 7 طلب کیا تھا جب کہ ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا۔ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری نے رات گئے اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

28 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

2 hours ago