فرح خان اور خاتون اول پر لگائے جانیوالے الزامات پر عثمان بزدار کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی قریبی ساتھی فرح خان پر تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبد العلیم خان کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے یہ

بھی کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔دوسری جانب عبوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں شعبہ صحت کے 3 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سروسز اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور وٹراما سینٹر کی تعمیر پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ لاہور میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بننے سے 800بستروں کا اضافہ ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ٹراما سینٹرز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے جبکہ یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر عبوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج اور اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ یہ منصوبہ 7.6ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوگا۔دوسری جانب عبوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظاہر پیر، رحیم یار خان میں حب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا ہے، اس منصوبے کے تحت ظاہر پیر، رحیم یار خان میں میڈیکل سینٹر بنے گا۔ عثمان بزدار نے ان تینوں منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی بہتری کیلئے ہماری حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ قومی صحت کارڈ پنجاب کے ہر خاندان کو مل چکا ہے، 400 ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاسی و انتظامی ٹیم کو شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات پر شاباش دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیف ایگزیکٹو آفیسرانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago