پنجاب اسمبلی کی صورت حال میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی صورت حال میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، جمعرات کو فیصلہ کریں گے کہ پنجاب اسمبلی کامعاملہ سنیں یا لاہورہائی کورٹ بھیجیں۔ بدھ کو سماعت کے اختتام پر مسلم لیگ ن کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے نہیں کھولے جا رہے، دل دکھ رہا ہے صوبہ پنجاب 6 دن سے بغیر وزیراعلیٰ چل رہا ہے، حکومت کے پاس اکثریت نہیں

ہے اس لیے الیکشن نہیں ہونے دیا جا رہا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی صورتحال میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، پنجاب اسمبلی کا معاملہ چھوٹا نہیں کہ مختصر حکم نامے پاس کرنا شروع کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پہلے قومی اسمبلی کے معاملے پر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی ممبران نے ہر طرح کے حالات کے باوجود انتہائی مؤدبانہ رویہ رکھا،قومی اسمبلی ممبران کے اچھے رویے کے معترف ہیں، جمعرات کوفیصلہ کریں گے کہ پنجاب اسمبلی کامعاملہ سنیں یا لاہورہائی کورٹ بھیجیں۔وکیل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کافی توڑ پھوڑ ہوئی تھی اس لیے اجلاس 16 اپریل تک ملتوی ہوا، صبح سے ڈپٹی اسپیکر غائب ہیں، ان سے رابطہ نہیں ہو رہا، آج شام ہونے والے اجلاس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔چیف جسٹس کے مطابق سسٹم تعاون نہ کر رہا ہو تو آئینی عہدیدار اختیار استعمال کرسکتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر چاہیں تو اجلاس باغ جناح میں بھی بلاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ جلد بازی میں پنجاب اسمبلی سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتے، پنجاب میں آئیڈیل حالات ہیں کہ عوام سے رجوع کیا جائے۔

Recent Posts

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

2 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

30 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago