تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیرترین کا وطن واپسی کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیرترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، معالجین نے ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے، جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔ لاہور نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض سینئر رہنماء 26 فروری کو علاج معالجے کیلئے لندن گئے تھے، جہاں پر ان کا علاج ہوا، اب معالجین نے بھی انہیں پاکستان کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔
جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ واپس آئیں گے۔ بتایا گیا ہے جہانگیرترین وطن واپس آکر باقاعدہ ترین گروپ کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ساتھ آ جائیں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جو منشور لے کر آئی تھی اس میں میرٹ، کرپشن کو ختم کرنا عام آدمی کی زندگی آسان بنانا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لانا تھا، اگر عمران خان جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ٹھیک ہے ہم ساتھ آ جائیں گے۔ ن لیگ سے واپسی کے لیے منت کر لیں گے۔ نعمان لنگڑیال نے کہاکہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو واپس لانے کا نعرہ تھا جب حکومت بنی تو پارلیمانی میٹنگ میں عمران خان نے بتایا میرے ووٹوں سے حکومت بنی، ہم منتخب لوگ ہیں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پارٹی کا بیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ہوتا ، پارٹی ہیڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا وزیر اعلی سے ایم پی ایز اور صوبے کے عوام پریشان ہیں لیکن بدقسمتی سے آواز اٹھاتے رہے جواب نہ ملا، صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

6 hours ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

6 hours ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

6 hours ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

6 hours ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

6 hours ago