شین واٹسن اور شاہد آفریدی کی دیگر ٹیموں سے دورہ پاکستان کی اپیل

لاہور(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے اپنے تاریخی دورہ پاکستان کا اختتام منگل کی رات قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے واحد T20I میں مین ان گرین کو شکست دے کر کیا۔ دونوں فریقوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک پرجوش پاکستانی شائقین کے سامنے شاندار کرکٹ کھیلی اور پاکستان میں کرکٹ کی حقیقی معنوں میں واپسی ہوئی۔ کامیاب دورے کی وجہ سے سابق سپر سٹارز نے پاکستان میں مزید کرکٹ کھیلنے کا مطالبہ کیا۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا جلد ہی ملک کا سفر کرے گا اور انہوں نے کرکٹ کے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے بغیر پاکستان کا دورہ کریں۔ شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں اس دورے کے بارے میں بات کی۔

واٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا کا کامیاب دورہ کرکٹ کی دنیا کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ اس نے دیگر ٹاپ کھیلنے والے ممالک کی آنکھیں کھول دیں کہ پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

شین واٹسن نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ آسٹریلین ٹیم وہاں گئی اور میعاری کرکٹ دیکھنے کو ملی ، یہ عالمی کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑی بات ہے اور مجھے آسٹریلین کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ وہ وہاں گئے ۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے بلاک بسٹر دورے کے بعد دیگر کرکٹنگ ممالک سے بھی ملک کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔ آفریدی نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے قابل ستائش کام اور سٹیڈیم کوبھرے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ سال ایک دھچکا لگا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اپنے طے شدہ دورے منسوخ کر دیے، آسٹریلیا کا دورہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی میں کرکٹ کی حقیقی معنوں میں واپسی کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago