شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت سے انکار، صدر کو جوابی خط بھیج دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن رہنما شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر صدر کے خط پر جواب دیتے ہوئے نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت سے انکار کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کے خط کا جواب دیا جس میں انہوں نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا۔

شہباز شریف نے اپنے جواب میں صدر کو کہا کہ آپ نے مجھے دو خط لکھے ہیں جس میں نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بھی دیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے پر از خود نوٹس لے رکھا ہے۔شہباز شریف نے اپنے جواب میں مؤقف اپنایا کہ آپ معاملے پر جاری سپریم کورٹ کے حکم امتناع کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور آپ جتنی مشاورت کررہے ہیں یہ سب عدالتی احکامات اور قانون کی خلاف وزری ہے لہٰذا میں اس مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتا۔
واضح رہے کہ تین اپریل کو وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی جس کے بعد صدر نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کی غرض سے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago