امریکی تلوے چاٹنے والا نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہاہے، حافظ حمداللہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی غیر ملکی سازش کے عمرانی دعوے کی تصدیق کی وضاحت کر ے . اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیاعسکری اداروں کے سربراہان نے واقعی نیازی سرکار کی جھوٹ پر یقین کیا ہے .
سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کہانی پر خاموشی دال میں کچھ کالا کے مصداق ہے . انہو ں نے کہا اداروں کی خاموشی سے شکوک وشبہات جنم لیے رہی ہے اسی لئے وضاحت ضروری ہے . انہوں نے کہا ملک کے عسکری اداروں کے سربراہان واضح موقف اپناکر بے یقینی صورتحال کا
خاتمہ کریں . انہوں نے کہا اپوزیشن قیادت نے امریکہ کے اشارے پرعمران نیازی کی حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کی . غدار اور وفادار کی سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا سلسلہ ترک کیاجائے . انہوں نے کہا امریکی تلوے چاٹنے والا نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہاہے . انہوں نے کہا عمران نیازی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست چمکانے کیلئے کمیٹی کمیٹی کھیل کھیل رہاہے . انہوں نے کہا پی ڈی ایم قیادت کا مانناہے کہ ملک کو نظریہ ضرورت کی نہیں نظریہ جمھوریت کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا ماضی میں جو فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت ہوئے وہ عدالتی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے . کیاسلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ ثابت ہوا کہ امریکہ نے اس میں پیسہ استعمال کیا پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کی قیادت وضاحت کے منتظر ہے .
. .