تحریک انصاف عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی۔راجہ اظہر کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ سے قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیراعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔
درخواست میں کہا کہ سابق ایم این اے غلط الزامات لگا رہے ہیں جس سے ملک کے وزیراعظم کی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے ایف آئی اے سے عامر لیاقت کے سوشل میڈیا پرقابل اعتراض ویڈیوز کو بلاک کرنے کی درخواست کی ،درخواست کے ساتھ عامر لیاقت کی ویڈیوز کے لنکس بھی شئیر کیے گئے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ وہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔

عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا آپ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ملک میں ایک خطرناک قسم کا آئینی بحران ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج سماعت کے دوران جناب چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب لارجر بینچ کی روشنی میں اسملبلیاں بحال کردیں گے۔عامر لیاقت نے کہا میں بہت دکھ اور تکلیف کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں نے خان صاحب کا ساتھ پاکستان کے لیے، وطن کی عزت و حرمت کے لیے دیا تھا۔
میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے کے لیے، فوج میں بغاوت کرانے کے لیے انہیں مینڈینٹ نہیں دیا تھا۔ عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں دو، تین آڈیوز اور ویڈیوز کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو شرمناک، دردناک اور افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان صاحب نے طاقت کے نشے میں اندھا ہوکر آئین کو پامال کیا۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعظم کسی بھی صورت قومی اسمبلی نہیں رک سکتا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا میں 3 اپریل کو ووٹ دینے آیا تھا، دل کی تھوڑی تکلیف تھی، دیر سے پہنچنے کی وجہ سے باہر کھڑا رہ گیا تھا مجھے کسی نے اندر آنے نہیں دیا تھا لہذا میں آج یا کل یا جب بھی اسمبلی میں اجلاس ہوگا آرہا ہوں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago