لاہور، کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا لیکن پرویز الٰہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے ۔مریم نوازنے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا لیکن پرویز الٰہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص
ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب کے لیجسلیٹر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ حمزہ شہباز پنجاب میں نہ آئیں، عمران خان نے ساری سیاست جھوٹ پر کی ہے، عمران خان کہتے ہیں میں ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ آج پیاز کی قیمتیں 44 فیصد بڑھ گئی ہے، پاکستان میں ہول سیل پرائیس انڈیکس 16 فیصد ہے، پاکستان کی کرنسی دنیا کی تیز ترین ڈی ولیوویشن ہو رہا ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ کم کیا ہے، یہ جو کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ عمران خان لایا ہے وہ سب سے بڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو ڈی فیسٹ اس سال دیا جارہا ہے وہ سب سے بڑا ہے، جھوٹا تو پہلے سے تھا، آج تک تین لوگوں نے آئین شکنی کی ہے، ضیا، پرویز مشرف اور عمران خان ان میں شامل ہیں، پنجاب میں بھی یہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…