جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ساتھ آ جائیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ساتھ آ جائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جو منشور لے کر آئی تھی اس میں میرٹ، کرپشن کو ختم کرنا عام آدمی کی زندگی آسان بنانا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لانا تھا،اگر عمران خان جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ٹھیک ہے ہم ساتھ آ جائیں گے۔
ن لیگ سے واپسی کے لیے منت کر لیں گے۔ نعمان لنگڑیال نے کہاکہ صوبے کے جو حالات ہیں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے عوام کیلئے کھڑے ہیں،لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو واپس لانے کا نعرہ تھا جب حکومت بنی تو پارلیمانی میٹنگ میں عمران خان نے بتایا میرے ووٹوں سے حکومت بنی، ہم منتخب لوگ ہیں اپنے خاندان کو چھوڑ کر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
نعمان لنگڑیال نے کہاکہ پارٹی کا بیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ہوتا ، پارٹی ہیڈ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا وزیر اعلی سے ایم پی ایز اور صوبے کے عوام پریشان ہیں لیکن بدقسمتی سے آواز اٹھاتے رہے جواب نہ ملا، صوبائی پارلیمنٹ کو گواہ بناکر کہتاہوں جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی اپنی مثال آپ ہے۔

وزیراعظم کو کہاکہ آٹھ کلب کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی۔ یوتھ نے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا لیکن یوتھ ہر جگہ موجود ہے وہ ہم سے سوال کرتے روزگار دیں ،نوجوان کہتے اور پوچھتے رہے روزی روٹی کہاں سے لائیں لیکن پنجاب میں نوجوانوں کیلئے کوئی کام نہ کر سکے۔خان صاحب ہم اپنے غریبوں کے ذمہ دار ہیں کسی ایم پی اے سے غریبوں اور مسائل پر ایک میٹنگ بھی نہیں کی گئی۔خواب دکھایا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے لیکن ساڑھے تین سال میں ایک روپے نہیں آیا پیسہ نہ آنے پر اپوزیشن کو برا بھلا کہا گیا۔سیاست و حکومت کرنے کا طریقہ پی ٹی آئی کو نہیں آیا ۔کرپشن کا اچھا طریقہ اپنایا پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی کا لاڈلا بیوروکریٹ تھا

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago