پاکستان کی معیشت ٹریک پر آنے لگی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ٹریک پر آنے لگی ، شرح نمو رواں سال 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کرنٹ اکاو نٹ خسارہ کم کرنے کے نتائج مثبت ریکارڈ کیے گئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی آوٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو رواں سال 4فیصد تک رہنے کا امکان ہے، گز شتہ مالی سال میں اقتصادی بحالی اور جاری سخت مالیاتی پالیسیوں سے بہتری آئی، گز شتہ مالی سال ٹھوس

اقدامات سے شرح نمو 5.6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کے نتائج مثبت ریکارڈ کیے گئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر کم کرنے کی اشد ضرورت ہے ، موثر اقدامات سے 2023 میں شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مربوط مالی اور مالیاتی اقدامات سے بتدریج بحال ہو رہی ہے، بڑھتے افراط زر اور عدم توازن پر قابو کیلئے موزوں مالیاتی پالیسیاں اور اصلاحات ضروری ہیں۔ ٹیکس پالیسی اور انتظامی امور میں جامع اصلاحات بیحد ضروری ہیں ، عوامی خدمات کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے محصولات کو بڑھایا جائے، اے ڈی بی پاکستان کی پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022 میں صنعتی نمو میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، کرنسی کی گراوٹ، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے، جبکہ زراعت کا شعبہ جی ڈی پی بڑھانے کیلئے مثبت اشارے دے رہا ہے، افراط زر کی شرح مالی سال 2022 میں 11 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں افراط زر پر دبائو بڑھائیں گی۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago