ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں عمران خان نے کال دیدی

اسلام آباد ، لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اورجمہوریت پرہونے والے سب سے بڑے حملے کے خلاف عوام باہرنکلیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اورجمہوریت پرہمارے میرجعفراورمیرصادق کی مدد سے ہونے والے حملے کیخلاف ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ عوام ہی ملک اورجمہوریت کا دفاع کرنے کے لئے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا جبکہ وزیراعظم

عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے،امیدواروں کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹیں دی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی،تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے، پارٹی کے دیرینہ ورکرز کو ٹکٹیں دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا،اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور زیر بحث آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات…

1 min ago

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

17 mins ago

کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان ایک جانب جہاں بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات کی لپیٹ…

38 mins ago

جرگے کے مطالبات پر اسمبلی میں بحث کے بعد لائحہ عمل تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 3 روزہ جرگہ…

1 hour ago

کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد کے بعد ایس ایچ…

1 hour ago

عمران خان کے طبی معائنے کی پیشکش قبول، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لےلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹرز…

1 hour ago