اپوزیشن نے جمہوری طریقے سے حکومت کو گرا دیا، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کا فیصلہ ملک و جمہوریت کے حق میں ہوگا،جمعیت علما اسلام ایسے لوگوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اپوزیشن نے جمہوری طریقے سے حکومت کو گرا دیا، حکمران وفاق سے بھاگ گئے، پنجاب سے بھی بھاگنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جدوجہد آئین کی ہے، عمران نیازی نے شکست دیکھ کر آئین توڑا ہے، ہم سپریم کورٹ سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کرے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک وہیں سے بحال ہونے پر آئین بحال ہوگا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ کا عدلیہ کے سامنے آنا ضروری ہے، ہم اس آئینی بحران سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کا فیصلہ ملک و جمہوریت کے حق میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو نکالا جا سکتا ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں نکالا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد جمعیت علما اسلام بلوچستان سخت احتجاج کرینگے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago