(قدرت روزنامہ)پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ دوبئی حکومت کی جانب سے پاکستان سے دوبئی جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔ ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے نئی پالیسی رات دس بجے کے بعد لیبارٹریز کو بھیجی گئی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، ہمیں ائیر لائن کی مخصوص لیبارٹریز نے کورونا ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کرکے دیئے، ایمریٹ نے وہ ٹیسٹ ماننے سے انکار کردیا۔
ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ نہ ہونے پر مسافروں کو ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے روک دیا گیا جبکہ مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم ہمارے ساتھ کیا ہوگا۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ایئر لائن دبئی حکومت سے اجازت طلب کر رہی ہے، ہم چیک کر رہے ہیں کہ ریپڈ ٹیسٹ کونسی لیبارٹری کر رہی ہے تاکہ مسافروں کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…