متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے صوبائی سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کو اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی جس میں انتہائی اہم اور فوری نوعیت کے مسائل پر بحث کا مطالبہ کیاگیاہے اور کہاگیاہے کہ متحدہ اپوزیشن بلوچستان اسمبلی3اپریل 2022کے پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط پر عمل کرکے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کا اعلان کرنے کی بجائے آئین شکنی کا ارتکاب کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو بری طرح آئینی احکامات کے ساتھ پاؤں تلے روندھا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ قرار واقعی کے مستحق ہے آئین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پاکستان کے تمام قومی سٹیک ہولڈرز نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تحفظ اور اس کے روح کے مطابق عمل کرنے کے حلف اٹھایا جن صدر پاکستان وزیراعظم اسپیکر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ اراکین،سینیٹ ممبران، قومی اسمبلی، واراکین صوبائی اسمبلی، صوبوں کے گورنرز، وزراء اعلیٰ،مرکزی صوبائی وزراء شامل ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 6کے تحت آئین تھوڑنا سنگین جرم ہے جس کی سزا موت تک ہوسکتی ہے اپوزیشن کی تحریک میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی شخص آئین پاکستان وقانون سے بالاتر نہیں ہے آئین پاکستان پاکستان کی قومی سلامتی کی علامت ہے اسپیکر ڈپتی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان نے دیگر حواریوں کے ساتھ آئین پاکستان اور جمہوری اقدار کو ذبح کیا ہے جو ناقابل معافی جرم ہے اور ان کا عمل سیاست پر انتہائی بدنیتی،آئین شکنی اور جمہوری اقدار کی پامالی اور معاشرے کی تباہی سے متعلق عمران کان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے قرار پر بحث کی جائے گی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago