کوئٹہ، گرانفروشی کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی، 25 دکانیں سیل، 25 افراد گرفتار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں مہنگائی گران فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، 25دکانوں کو سیل کر کے1لاکھ روپے سے زائد جر مانہ عائد جبکہ 25افراد کو گر فتار کر لیا گیا . تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں رمضان المبا رک کے دوران خود ساختہ مہنگائی اور گران فروشی کر نے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے دو روز کے دوران 47دکانوں کو 1لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 25دکانوں کو سیل اور 25افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 64افراد کو وارنگ جا ری کی گئی 21کے شنا ختی کارڈ تحویل میں لئے گئے ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عر فان نواز میمن کے مطابق ضلعی انتظامیہ رمضان کے مہینے میں شہریوں کو سہو لیت فراہم کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ شہر کے مختلف علا قوں میں مارکیٹوں کے دورے کر کے اشیاءکی قیمتوں کے جانچ پڑ تال کر رہے ہیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، انہوں نے کوئٹہ کے علا قے میزان چوک کا دورہ بھی کیا اور اشیاءکی قیمتوں کو جائز ہ بھی لیا .

. .

متعلقہ خبریں