دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وہ تمام اقدامات کرے جو وقت کی ضرورت ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے صوبے میں طویل مدت قیام کی پالیسی کی منظوری دی جبکہ منظوری کا مقصد بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہےانھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی  توجہ اس وقت ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مختلف منصوبوں پر ہے جس پر سرمایہ کاریسے صوبے کو بہترین منافع کی توقع ہے . ان تمام عوامل کی وجہ سے طویل مدت کے لیے سرمایہ کاری کرنے والے افراد دلچسپی لیں گے اور براہِ راست صوبے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے  بلوچستان میں سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہو گا او صوبائی حکومت اس سلسلے میں باقاعدگی سے اقدامات بھی کئے جائیں گے .

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےاقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں، بالخصوص سیاحتی اور زراعتی شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے . صوبائی حکومت کا عزم ہے . کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وہ تمام اقدامات کرے جو وقت کی ضرورت ہے کیونکہ صوبے میں اندرون ملک دہشت گردی نے بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مجروح کیا ہے . باوجود اس امر کے کہ گزشتہ کچھ برس میں سلامتی کی صورتحال میں صوبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بہت جلد بلوچستان کا رخ کریں گے

. .

متعلقہ خبریں