دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وہ تمام اقدامات کرے جو وقت کی ضرورت ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے صوبے میں طویل مدت قیام کی پالیسی کی منظوری دی جبکہ منظوری کا مقصد بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہےانھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی  توجہ اس وقت ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مختلف منصوبوں پر ہے جس پر سرمایہ کاریسے صوبے کو بہترین منافع کی توقع ہے۔ ان تمام عوامل کی وجہ سے طویل مدت کے لیے سرمایہ کاری کرنے والے افراد دلچسپی لیں گے اور براہِ راست صوبے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے  بلوچستان میں سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہو گا او صوبائی حکومت اس سلسلے میں باقاعدگی سے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےاقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں، بالخصوص سیاحتی اور زراعتی شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔ صوبائی حکومت کا عزم ہے۔ کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وہ تمام اقدامات کرے جو وقت کی ضرورت ہے کیونکہ صوبے میں اندرون ملک دہشت گردی نے بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مجروح کیا ہے۔ باوجود اس امر کے کہ گزشتہ کچھ برس میں سلامتی کی صورتحال میں صوبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بہت جلد بلوچستان کا رخ کریں گے

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago