لاہور(قدرت روزنامہ) مریم نواز حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آ رہے ہیں، واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس کرایا، اس اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 199 ارکان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا، اس علامتی اجلاس کی صدارت ن لیگ
سے تعلق رکھنے والے سابق سپیکر رانا محمد اقبال خان نے کی جبکہ ڈپٹی سپیکر کے فرائض رانا مشہود نے سرانجام دیے۔ اس اجلاس میں تحریک انصاف کے ترین گروپ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کے ایم پی ایز نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں اظہار یکجہتی کے لئے مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ اس علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کے لئے ووٹنگ کرائی گئی جس میں 199 ارکان نے انہیں ووٹ دے کر انہیں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، اجلاس کے دوران ہال وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بس میں اجلاس کے لئے جاتے ہوئے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات کی۔مریم نواز دوران سفر ویڈیو کال کے ذریعے نواز شریف کو صورتحال کے حوالے سے آگاہ بھی کرتی رہیں۔مریم نواز کے ساتھ موجود حمزہ شہباز نے بھی نواز شریف سے گفتگو کی۔نواز شریف کو مریم نواز نے سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے ان کی طبیعت معلوم کی تو مریم نے جواب دیا کہ اللہ کا شکر ہے۔حمزہ شہباز نے بھی نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…