یوٹیوب پر ‘آن دی رائز‘ کا نیا فیچر متعارف

(قدرت روزنامہ)ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹویب نے نئے یوٹیوبرز کی تشہیر کے لیے ’ آن دی رائز‘ کے نام سے پاکستان میں نیا فیچر متعارف کیا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق فیچر کا مقصد نئے کریئٹرز کو سراہنا اور اُنہیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈئینس بنانے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس میں ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو ’آن دی رائز‘ہیں۔

ہر ہفتے ایک مختلف کریئیٹر کو نمایاں کیا جائے گا اور ٹرینڈنگ پر ’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا.

یوٹویب ’آن دی رائز‘ کی ٹرینڈنگ ٹیب میں آنے کے لیے 1 ہزار سبسکرائبرز کا ہونا لازمی ہوگا۔ کریئیٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہے لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں۔

یوٹویب ٹرینڈنگ ٹیب میں آنے والے یوٹیوبرز کو پہلے اطلاع دی جائے گی تاکہ یوٹویبر اپنے صارفین کے ساتھ یہ ٹرینڈ ٹیب شیئر کر سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کا مقصدعالمی سطح پر یوٹویب کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

Recent Posts

لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیسکو بلوچستان کے عوام…

12 mins ago

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25واں یوم شہادت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25واں یوم شہادت ہے۔ پاکستان کی…

32 mins ago

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

6 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

6 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

6 hours ago