اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ آج ملک کا آئین کٹہرے میں کھڑا عدالت سے انصاف کی بھیک مانگ رہاہے . آئین شکن نیازی ٹولہ آئین شکنی پرملک میں جشن منا رہاہے جبکہ آئین ساز قومی قیادت عدالت سے آئین کی بحالی کی استدعا کررہی ہے .
اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا پی ڈی ایم نظریہ ضرورت کے نہیں نظریہ جمہوریت کے اصول پر قائم ہے . پی ڈی ایم "سمجھوتہ ایکسپریس"کے مسافر بننے کیلئے قطعاً تیار نہیں . پی ڈی ایم اور قوم کی عدالت سے قوی توقع ہے کہ وہ آئین کوانصاف دیں
گے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی قوت آئین شکنی کی جرات نہ کرسکے .
. .