ملکی تاریخ میں سونے کا بھائو بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر زکی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت1926 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافہ سے1لاکھ32ہزار800اوردس گرام سونے کی قیمت686روپے اضافہ سے 1لاکھ13ہزار855 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے بدترین گراوٹ کا سامنا ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر کی

قدر186روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر187روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔سیاسی عد استحکام کے بعد پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے اور ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدرکھوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 185.20روپے سے بڑھ کر186.10روپے اور قیمت فروخت185.40روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.20روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 185.30روپے سے بڑھ کر186.50روپے اورقیمت فروخت 185.80روپے سے بڑھ کر187روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 200.50روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت202.50روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 240روپے سے بڑھ کر241روپے اور قیمت فروخت242.50روپے سے بڑھ کر243.50روپے پر جا پہنچی۔

Recent Posts

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

6 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

14 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

24 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

39 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

7 hours ago