نظریہ ضرورت دفن کرو، آئین پاکستان کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، 100 سے زائد ممتاز پاکستانیوں کا چیف جسٹس کے نام خط

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے100 سے زائد ممتاز ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو کھلا خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی قانونی حیثیت کے معاملے میں آئین اور قانون پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔خط کے مصنفین نے گزشتہ حکومت کے مجوزہ فیصلوں کو قوم کی فلاح وبہبود اور یگانگت کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پائے جانے کی صورت میں ذمہ دران کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ

مستقبل میں ایسے فیصلوں کا سدباب کیا جا سکے۔خط میں ایک جوڈیشنل کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ سابقہ حکومت کے خلاف بیرونی سازش کے الزامات کے حوالے سے ثبوت و شواہد کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ثابت شدہ الزامات کو بہانہ بنا کر پارلیمانی عمل کو معطل اور اراکین پارلیمنٹ کے حق رائے شماری کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔خط یہ دستخط کرنے والوں میں ماہرین تعلیم، وائس چانسلرز، صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار جس میں ایچ ای سی کے چیرر برسن طارق بنوری، ماہرین تعلیم سلیمہ ہاشمی، ڈاکٹر عائشہ رزاق، رضا رومی، ڈاکٹر عمار علی جان، پروفیسر فتح مری، ڈاکٹر اشتیاق احمد، انسانی حقوق کے کارکنوں جناب حارث خلیق، کرامت علی، پیٹر جیکب، عامر رانا، نعیم مرزا، عدنان رفیق، عارف آذاد، ممتاز صحافی ناصر زیدی، عاصمہ شیرازی، عامر غوری، محسن بیگ، ضیغم خان، اقبال خٹک، عدنان کاکڑ، عدنان رحمت، سبوخ سید، ماہر قانون اکرم راجہ اور دیگر شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان معا شرے کے تمام طبقات کے درمیان ایک مقدس معاہدہ اور کروڑوں شہریوں کے مشترکہ مفادات کا عکاسی ہے. آئین وقانون کی مکمل اور غیر مشروط پابندی ایک پرامن، مہذب اور خوشحال معاشرے کے قیام اور تسلسلکے لئے ناگزیر ہے جبکہ اس سے اجتناب نقش امن اور معاشرے میں افراتفری کا موجب بنتا ہے.خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آج آئین کے تقدس کے حوالے سے جو بھی کرے گا وہ ہماری قومی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے دور رس اثرات مرتب کرے گا. ہماری آئندہ نسل کی عزت و آبرہ اور خوشحالی کا دارومدار صرف آئین کی بالادستی اور ایسی سیاست کے فروغ میں ہے جس میں باہمی احترام اور شائستگی کے اجزا شامل ہوں۔خط کنندگان نے اس امید کا اظہار کیا کہ جج صاحبان کی آئین سے غیر متزلزل وابستگی اور انصاف سے والہانہ لگا قوم کو اس کٹھن وقت سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

3 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

3 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

4 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

4 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

4 hours ago