نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں گائے کے گوشت،حجاب اوراذان پرپرپابندی کے بعداب اردو زبان بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرآگئی . انتہاپسند اینکرپیکٹ پراردو میں لکھا نام دیکھ کراسٹورمینیجرپربرس پڑی .
میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسنداینکرکو نمکو اورمٹھائی کی مشہوردکان کی خاتون مینجرکوپیکٹ پراردو میں نام لکھنے پرمینیجرسے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . مینیجرنے بدتمیز اینکرسے ڈرنے کے بجائے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے اردو میں لکھے نام پراعتراض کا کوئی حق نہیں . اسٹورمینجرنے اینکرکواسٹورسے نکل جانے کو بھی کہا . انتہاپسند ہندواینکر کی بدتمیزی پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ مٹھائی کی دکان بھارت میں سوشل
میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی .
. .