المسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں زائرین کو یومیہ لاکھوں لٹر زمزم کی فراہمی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی عمومی صدارت زائرین کو افطار سے سحری تک زمزم کی سہولت فراہم کر رہی ہیں، زمزم وافر مقدار میں موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ریاض الجنہ اور مسجد نبوی کی پرانی عمارت میں موجود زائرین کو یومیہ 14 ہزار آب زم زم کے کولر اور ایک لاکھ 60 ہزار آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ زائرین جہاں بھی ہوں انہیں کسی زحمت کے بغیر افطار کے وقت سے سحری تک آب زم زم وافر مقدار میں مہیا

رہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ زائرین کیلیے مسجد نبوی کے صحنوں میں آب زم زم کی 12 سو سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ رمضان کے دوران زائرین کو وافر مقدار میں زم زم فراہم کرنے کے مکمل انتظامات ہیں۔علاوہ ازیں حرمین شریفین انتطامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین کو روزانہ پانچ لاکھ لیٹر آب زم زم افطار کیلیے فراہم کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے ماتحت آب زم زم کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الزہرانی نے بتایا کہ پانچ لاکھ لٹر سے زیادہ آب زم زم مسجد الحرام میں زائرین کو فراہم کیا رہا ہے۔ زم زم کی ایک لاکھ بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔حرم انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کے صحنوں اور نماز کے مقامات پر 13 ہزار زم زم کولر رکھے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں چالیس لٹر آب زم زم ہوتا ہے ۔

Recent Posts

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

6 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

15 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

22 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

1 hour ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago