اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی؟ سرفرازاحمد نے تمام احوال بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ سیدہ خوش بخت سے پہلی ملاقات کی کہانی مداحوں سے شیئر کی ہے۔حال ہی میں سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کیرئیر سمیت ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات پوچھے۔کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیرئیر کی شروعات کے کتنے سال بعد خوش بخت آپ کی زندگی میں آئیں، اس پر سرفراز نے جواب دیا کہ میری ان سے پہلی ملاقات 2010 میں ہوئی تھی، ہماری بات پکی 2012 ،شادی

2015 میں ہوئی۔ سابق کپتان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سے پہلی ملاقات خوش بخت کے بھائی کی وجہ سے ہوئی۔ کرکٹر نے بتایا کہ میں ان کے بھائی کے ساتھ انڈر 12 میں کھیلا کرتا تھا، پھر ان کے والد سے میری اچھی سلام دعا تھی کیونکہ وہ امپائرنگ کرتے تھے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ پھر ان کے بھائی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور پڑھائی کی طرف نکل گئے ،میں نے اپنا کیرئیر اسی فیلڈ میں بنایا۔بعدازاں 2009 میں میری ان کے بھائی سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا، جب میں ان کے گھر گیا تو وہاں میں نے خوش بخت کو پہلی بار دیکھا۔کرکٹر نے بتایا کہ اس کے بعد خوش بخت کے ہاں رشتہ بھجوانے کے لیے کچھ وقت لگا، پھر میں نے امی کو بتایا تو وہ رشتہ لے گئیں، اس سے پہلے کہ امی مجھے لڑکیاں دکھاتیں، میں نے ہی انہیں دکھا دی تھی۔سرفراز احمد کا رشتہ آنے سے متعلق ان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ والدین نے اس رشتے پر میری مرضی معلوم نہیں کی تھی، انہوں نے خود ہی ہاں کی تھی۔ خوش بخت سرفراز نے بتایا کہ جب یہ میرے گھر آتے تھے تو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ مجھے پسند کرتے ہیں، پھر امی نے بھی بتادیا تھاچونکہ میرے بھائی کافی سخت مزاج کے تھے اس لیے میری کبھی سرفراز سے باقاعدہ بات چیت نہیں ہوئی، بس سلام دعا کی حد تک جانتی تھی۔

Recent Posts

حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ…

4 mins ago

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

5 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

5 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

6 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

6 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

6 hours ago