عامر لیاقت نے اپوزیشن قیادت سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسلامی عامر لیاقت نے اپوزیشن قیادت سے معافی مانگ لی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اپنے سابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرائی ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ عامر لیاقت نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اکائونٹ سے قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیراعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

سابق ایم این اے غلط الزامات لگا رہے ہیں جس سے ملک کے وزیراعظم کی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے ایف آئی اے سے عامر لیاقت کے سوشل میڈیا پرقابل اعتراض ویڈیوز کو بلاک کرنے کی درخواست کی ،درخواست کے ساتھ عامر لیاقت کی ویڈیوز کے لنکس بھی شئیر کیے گئے۔ عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ وہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔
عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا آپ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ملک میں ایک خطرناک قسم کا آئینی بحران ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج سماعت کے دوران جناب چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب لارجر بینچ کی روشنی میں اسملبلیاں بحال کردیں گے۔عامر لیاقت نے کہا میں بہت دکھ اور تکلیف کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں نے خان صاحب کا ساتھ پاکستان کے لیے، وطن کی عزت و حرمت کے لیے دیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago