کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب کے لیجسلیٹر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ حمزہ شہباز پنجاب میں نہ آئیں، عمران خان نے ساری سیاست جھوٹ پر کی ہے، عمران خان کہتے ہیں میں ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ آج پیاز کی قیمتیں 44 فیصد بڑھ گئی ہے، پاکستان میں ہول سیل پرائیس انڈیکس 16 فیصد ہے، پاکستان کی کرنسی
دنیا کی تیز ترین ڈی ولیوویشن ہو رہا ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ کم کیا ہے، یہ جو کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ عمران خان لایا ہے وہ سب سے بڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو ڈی فیسٹ اس سال دیا جارہا ہے وہ سب سے بڑا ہے، جھوٹا تو پہلے سے تھا، آج تک تین لوگوں نے آئین شکنی کی ہے، ضیا، پرویز مشرف اور عمران خان ان میں شامل ہیں، پنجاب میں بھی یہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند…
کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…