بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر، ہندو انتہاپسند نے مسجد کی چھت پر چڑھ کر ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیا .

ایسی ہی ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو مسجد کی بے حرمتی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے . سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو مسجد کی چھت پر

چڑھا ہوا ہے اور اس نے ہاتھ میں ہندوتوا کا جھنڈا بھی پکڑ رکھا ہے اور وہ جھنڈا لہرانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہا ہے . وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسند بلوائی نیچے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہیں اور لاڈ اسپیکر پر تیز آواز میں ہندو بھجن بجائے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں