شہری پاکستان کا سفرسوچ سمجھ کر کریں

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کے فیصلے پر نطرثانی کرنے کی ہدایت کر دی . ) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے باعث پاکستان کا سفرسوچ سمجھ کر کریں .

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو لیول تھری میں رکھتے ہوئے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا .
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے باعث پاکستان کا سفر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں .

دہشتگردی کا خطرہ ہے، امریکی شہری بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں . علاوہ ازیں دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی جانے سے بھی منع کیا گیا ہے .

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ٹریول ایڈوائرزی میں پاکستان کو لیول تھری میں رکھتے ہوئے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے . قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو کورونا کی سب سے کم درجے کی کیٹیگری ون میں شامل کرلیا گیا . عالمی وباء کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کے اعتراف کے طور پر اب پاکستان امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری ون میں آگیا ہے . دوسری جانب ملک میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا ہے . این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 0.56 فیصد رہی . گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 26 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 148کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں