شہری پاکستان کا سفرسوچ سمجھ کر کریں

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کے فیصلے پر نطرثانی کرنے کی ہدایت کر دی۔) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے باعث پاکستان کا سفرسوچ سمجھ کر کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو لیول تھری میں رکھتے ہوئے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے باعث پاکستان کا سفر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

دہشتگردی کا خطرہ ہے، امریکی شہری بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں۔علاوہ ازیں دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ٹریول ایڈوائرزی میں پاکستان کو لیول تھری میں رکھتے ہوئے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو کورونا کی سب سے کم درجے کی کیٹیگری ون میں شامل کرلیا گیا۔ عالمی وباء کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کے اعتراف کے طور پر اب پاکستان امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری ون میں آگیا ہے۔دوسری جانب ملک میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا ہے۔این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 0.56 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 26 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 148کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

Recent Posts

حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ…

4 mins ago

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

5 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

5 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

6 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

6 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

6 hours ago