پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آج اس اہم کیس کی آخری نشست ہو گی، ہمارے وکلاء اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ہمارا موقف ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ہماری اپوزیشن کہہ رہی ہے ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے،اس پر ہمارے وکلاء نے سپریم کورٹ میں اپنے دلائل بھی پیش کیے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا سب سے اہم چیز ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ہے اور اس حوالے سے ملک کے آئین آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے۔آرٹیکل 69 کہتا ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں ہی رہنے چاہیں۔ان کو اگر شبہ تھا تو پارلیمان میں آ جاتے جو سوال ٹی وی پر کر رہے ہیں وہو ہاں آکر کر لیتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں وہ مراسلہ من گھڑت ہے تو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اس کی تحقیقات کر لیتے ہیں۔

فارن آفس ڈرامے نہیں کرتا، وہاں ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے نہیں بھاگ رہے، پہلے مراسلے والے ایشو کو حل کرنا ہوگا،عدم اعتماد کے پیچھے ایک منصوبہ بندی ہے جس کے حقائق قوم جاننا چاہتی ہے، لوگ جاننا چاہتے اس میں ملوث لوگ کہاں کس سے ملی ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ممبر ہوں، بیرونی دورے کی وجہ سے شرکت نہ کرسکا،ہم سب آئین کی پاسداری کے پابند ہیں، ڈپٹی اسپیکر کے سامنے سنجیدہ حقائق آئے، مراسلہ اصلی ہے ، مریم نواز کے بیان کی تردید کرتا ہوں ۔
اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد کے پیچھے ایک منصوبہ بندی ہے جس کے حقائق قوم جاننا چاہتی ہے، لوگ جاننا چاہتے اس میں ملوث لوگ کہاں کس سے ملی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے باہر کے ممالک میں بھی ملاقاتیں کیں، آئین سے کوئی غافل نہیں، بلاوجہ ہی رولنگ نہیں دی گئی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ممبر ہوں، بیرونی دورے کی وجہ سے شرکت نہ کرسکا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago