دبئی جانے کی خبروں کے بعد فرح کی پوسٹ نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرخ خان مبینہ کرپشن کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔گذشتہ چند دنوں سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں فرح خان دبئی فرار ہو چکی ہیں لیکن حال ہی میں ان کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شئیر کی گئی جس نے لوگوں کو شکوک و شہبات میں ڈال دیا۔
فرح خان نے انسٹا سٹوری پر چائے اور سلاد کی تصویر شئیر کی تاہم حیران کن طور پر تصویر کے ساتھ جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن ہے وہ لاہور میں واقعے ہے۔سٹوری پر ڈالی گئی لوکیشن نے اس سوال کو جنم دیا ہے کہ کیا واقعی فرح خان اس وقت لاہور میں ہیں یا انہوں نے کوئی پرانی تصویر اس لوکیشن کے ساتھ شئیر کی ہے۔دوسری جانب خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔

ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھا اچھا نہیں کیا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسا مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔رپورٹ کے مطابق فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں ، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا، فرح خان نے گذشتہ روز ابوظہبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔
فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں‘ مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں ۔ جبکہ فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں‘ ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکے‘ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

37 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

40 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

49 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

52 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago