ہم نہیں بھاگ رہے، آپ کی فرح اور اس کا شوہر بھاگے ہیں، دانیال عزیزپھٹ پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ یہ کہتے ہیں آپ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ہم نہیں بھاگ رہے، بھاگ رہی ہے آپ کی فرح اور اس کا شوہر، آپ کا پرنسپل سیکرٹری بھاگ رہا ہے . سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ یہ وہی 35 پنکچر والے ہیں، بعد میں کہا بیان سیاسی تھا، انہوں نے تو آٹا،چینی اسکینڈل کی رپورٹس دبا دیں .

انہوں نے کہا کہ ہر روز یہ ایک شاخ نکال لیتے ہیں، 35 پنکچر کی بات پر ثبوت نہ دے سکے،کھودا

پہاڑ نکلا چوہا . دانیال عزیز نے کہا انہوں نے آٹا،چینی اسکینڈل کی رپورٹس دبا دیں، سب کو پتہ ہے کہ دن دیہاڑے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے . انہوںنے کہاہک سپریم کورٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ تمام ججز کو تشویش ہے . انہوں نے کہا کہ تمام کالے کرتوتوں کی وجہ سے ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کدھر ہے . انہوںنے کہاکہ شوگر سیکنڈل کی رپورٹ آئی وہ ان نے دبا دی ہیں،انہوں نے جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے ان کے یہ جواب دیں گے . دانیال عزیز نے کہاکہ سن کو بس میں میں میں کرنا آتا ہے ،یہ کہتا ہے کہ میں نے امپائر رکھے ہیں . انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف چلی گئی ہے کہ ہمارے پاس کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں .

. .

متعلقہ خبریں