تعلیم نسوان معاشرے کی سمت متعین کرنے میں اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور(قدرت روزنامہ) پنجگور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کا ڈویزنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز محمد طارق بلوچ کے ہمراہ گرلز کالج خدابادان کا دورہ کالج کے پرنسپل سے کالج کے مسائل اور تعلیمی صورت حال پر گفتگو ڈپٹی کمشنر اور ڈویزنل مانیٹرنگ آفیسر کالج کی لائبریری میں بھی گئے کالج کے امور اور نظم ونسق بہتر انداز میں چلانےاور لائبریری کی فعالیت کو سراہتے ہوئے پرنسپل گرلز کالج محترمہ فرزانہ ہاشم کی کارکردگی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ محترمہ اسی طرح کالج کے نظم ونسق کو بحال رکھ کر اسے علم کا گہوارہ بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی اور ڈویزنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز محمد طارق بلوچ نے کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نسوان معاشرے کی سمت متعین کرنے میں اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا میل ایجوکیشن انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے جب ہماری بچیاں پڑھی لکھی ہونگی تو معاشرے میں بیگانگی ختم ہوگا اور ہر طرف خوشحالی ایک دوسرے کے حقوق کا احترام اور انکے دکھ درد میں شریک رہنے کا ماحول پھنپے گا مقررین نے کہا کہ گرلز کالج خدابادان نے محدود وسائل میں اپنا جو تعلیمی سفر شروع کیا تھا اج یہ ایک پھل دار باغ کی مانند ہوگیا ہے اتنی بڑی تعداد میں بچیوں کا کالج میں تدریسی سرگرمیوں میں حصہ دار بننا بہت بڑی تبدیلی اور حوصلہ افزا ہے طالبات جدید دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر سائنسی اور دیگر ٹیکنکل ایجوکیشن کی طرف متوجہ رہیں علم کے بغیر انسانی وجود نامکمل ہے خصوصا تعلیم نسوان معاشرے کی ترقی میں بہت ہی معاون ہے ہم اس وقت تک اگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ہماری خواتین پڑھی لکھی نہیں ہوتی ہیں گرلز کالج خدابادان کی پرنسپل نے ایک اچھے دوستانہ ماحول میں اس ادھورے خواب کو جو عملی جامعہ پہنانے کی جستجو کی ہے وہ اگے چل کر کافی چینج کا زریعہ بنے گاانہوں نے کہا کہ ہماری بچیاں ایجوکیشن میں کسی سے کم نہیں ہیں اگر وہ مذید محنت اور لگن سے اپنی تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گی تو وہ تمام اہم شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گی ڈاکٹر انجنئیر کمپیوٹرسائنس اور دیگر ٹینیکل شعبوں پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے کالج کے جو مسائل ہیں انکے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ گرلز کالج خدابادان ایک زرخیز کھیتی ہے اس کی آبیاری میں معاشرے کی تمام باشعور طبقات، کو حصہ دار بننا ہے جہالت اور ناخواندگی کے شکار معاشرے ہمیشہ انارکی اور بیگانگی کا شکار رہتے ہیں بحیثیت ایک قوم اب ہمیں اگے بڑھ کر اپنے شہر صوبہ اور ملک کی خدمت کرنا چائیے اور ہم خدمت کے اس وقت قابل ہوسکتے ہیں جب ہم ایک پڑھا لکھا معاشرے تشکیل دینے میں کامیاب رہتے ہیں خاص کر ٹینیکل اور ساٰنسی علوم پر مہارت اور عبور حاصل کرنا ہمارے لیے لازمی ہے اخر میں پرنسپل گرلز کالج خدابادان میڈم فرزانہ ہاشم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج انے اور اسٹاف اور طالبات کی حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کیا میڈم فرزانہ ہاشم نے مذید کہا کہ گرلز کالج خدابادان علم کی روشنی پھیلانے میں اپنی تشخص برقرار رکھے گا ادارے اس وقت نتائج کے حامل ہوسکتے جب معاشرہ انکو اپنا سمجھے گا .

.

.

متعلقہ خبریں