محکمہ خوراک بلوچستان کی نااہلی، اندرون صوبہ گندم کی ترسیل مکمل بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) محکمہ خوراک بلوچستان کی نااہلی گندم پربین الصوبائی کے ساتھ بین الاضلاعی پابندی بھی لگادی جس سے اندرون بلوچستان گندم کی ترسیل مکمل بند ہوگی خدشہ ہے کہ اس پابندی سے مقامی فلور ملز انڈسٹری بری طرح متاثر ہوگی ،بلوچستان کو سالانہ 45لاکھ گندم بوری کی ضرورت جبکہ حکومت10لاکھ گندم بوری خریدتی ہے جس سے صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے گندم پر بین الصوبائی پابندی کے ساتھ بین الاضلاعی پابندی لگادی ہے جس سے بلوچستان کے اندرون اضلاع میں گندم کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس سے قبل سندھ اور پنجاب کے حکومتوں کی جانب سے گندم پر بین الصوبائی پابندی لگائی تھی جبکہ بدقسمتی سے بلوچستان میں محکمہ خوراک کی جانب سے بین الصوبائی پابندی کے ساتھ بین الاضلاعی پابندی عائد کرنا سوالیہ نشان ہے بین الاضلاعی پابندی عائد ہونے سے بلوچستان میں مقامی سطح پر15سے 20فلور ملزکی بندش کاخدشہ بڑھ گیاہے جس سے بڑے پیمانے پر لوگ بے روزگار ہونگے ،بلوچستان میں سالانہ ایک کروڑ10لاکھ بوری گندم کاشت ہوتی ہے جبکہ ضرورت 45لاکھ بوری ہے صوبائی حکومت سالانہ 10لاکھ گندم بوری خریدی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ آٹے اور گندم کی قلت کاسامنا رہتاہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے اب تک گندم کی خریداری کے مراکز قائم نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی زمینداروں کو بار دانہ دیاجاچکاہے ۔ خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر گندم کی قلت اور زمینداروں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑسکتاہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بلوچستان فوری طورپر صوبے کی ضرورت کے مطابق 45لاکھ گندم کی خریداری کیلئے خریداری مراکز قائم کرکے زمینداروں میں بار دانہ تقسیم کرے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاجاسکے ۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago