پوری قوم عمران نیازی کے اصل کرتوت جان چکی ہے، چنگیز خان جمالی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہاہے کہ عمران نیازی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکا سامناکرنے کی بجائے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ، عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا اب پوری قوم عمران نیازی کے اصل کرتوت جان چکی ہے،پی ٹی آئی کے رہنماوں کے وزیراعلیٰ پنجاب پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عوام کو نہ گھبرانے کے لیکچر دیا کرتے تھے لیکن اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعدوہ گھبرا کر میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تمام تقاضے پورے کئے لیکن عمران نیازی نے اپنی انا کی خاطر پاکستان کے آئین کو پاوں تلے روند ڈالا اورخط کو جواز بناکر اسکے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن عوام اس خط کی اصل حقیقت جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی بھی بیرون ملک کی مدد نہیں لی بلکہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق نا اہل سلیکٹڈ عمران نیازی سے جان چھڑانے کیلئے قانونی طریقہ کاراختیارکیا لیکن نا اہل عمران نیازی اوراسکے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ڈپٹی اسپیکرنے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کوبلڈوز کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اپوزیشن پرالزام لگایا کہ وہ بیرونی امداد لیکر میری حکومت گرانا چاہتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران نیازی نے خود اپنی حکومت ختم کرکے غیر ملکی سازش کو کامیاب بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ملک میں آئین اورقانو ن کی بات ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان پیپلز پارٹی کسی کو بھی پاکستان کے آئین کو توڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑنے پر عمران نیازی اور قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

1 min ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

10 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

21 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

31 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

41 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

53 mins ago