آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا،میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ٹویٹ پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔عمران خان مجھ ہر چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔
جس کے جواب میں قاسم خان سوری نے کہا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی ماں سے محبت، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر شپ عمران خان کےنام پر لی اور ضمیر فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دیا۔

آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔

دوسری جانب اسمبلی کی سکیورٹی کی جانب سے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمدمزاری کیلئے بھی پنجاب اسمبلی کے دروازے نہ کھولے گئے جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سردار محمد مزاری نے کہا کہ میں نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کئے ،انہیں ایک شخص سے خطرہ لگ رہا ہے ،ایک شخص بھلا کیا کر سکتاہے ،یہ بوکھلاہٹ میںاپنے حوصلے اور روایات کو کھو چکے ہیں، سپیکر اور ان کا سٹاف ایک شخص سے کیوں ڈر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کاسب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے لیکن اس کا کوئی چیف ایگزیکٹو نہیں اور ایک خلاء ہے ۔ ا س سے صورتحال خطرناک ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں کمٹمنٹ دی تھی کہ چھ اپریل کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا، میںنے اس کمٹمنٹ کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دی گئی کمٹمنٹ کے مطابق چھ اپریل کو انتخاب ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ سپیکر وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں ،وہ مجھے تفویض ہونے والے اختیارات واپس نہیں لے سکتے۔

Recent Posts

ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا…

15 mins ago

لاہور میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ مافیا…

25 mins ago

بلوچستان ’دکی کول مائنز ‘ پر حملے کی ایف آئی آر درج، دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ’دکی کول مائنز‘ پر دہشتگرد حملے کی ایف آئی آر…

30 mins ago

جنسی زیادتی کے لیے اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں سے مبینہ طور پر اغوا…

38 mins ago

آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی…

1 hour ago

ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

1 hour ago