مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد کے امور جس کی نمائندگی قرآن پاک کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کی ہے نے قرآن کے نئے مطبوعہ نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں فراہم کی ہیں . شاہ فہد کمپلیکس کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت کے بعد ان کی بیس ہزار کاپیاں زائرین اور نمازیوں کے لیے مسج حرام میں رکھی ہیں .
میڈیارپورٹس کے مطابق ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد نے مقدس مہینے کے دوران معتمرین کی خدمت کے لیے مسجد حرام کے لیے20
ہزار نسخے مختص کیے . قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی الذبیانی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کے متعدد قرآنی نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں بھی فراہم کی ہیں اور تراجم والے قرآن فراہم کیے ہیں . تراجم والے قرآن پاک میں انگریزی، اردو اور انڈونیشیائی زبانوں کے تراجم شامل ہیں . قرآن پاک کے بڑے سائز کے نسخے بھی مسجد حرام میں فراہم کیے گئے . انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات فراہم کرنے اور ان کی تجدید کا عمل جاری ہے تاکہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اپنا وقت اس کام میں لگا سکیں . جس سے ان کو فائدہ ہو .
. .