مسجد حرام میں زائرین کیلئے قرآن پاک کے 20ہزار نسخوں کی فراہمی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد کے امور جس کی نمائندگی قرآن پاک کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کی ہے نے قرآن کے نئے مطبوعہ نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں فراہم کی ہیں۔ شاہ فہد کمپلیکس کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت کے بعد ان کی بیس ہزار کاپیاں زائرین اور نمازیوں کے لیے مسج حرام میں رکھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد نے مقدس مہینے کے دوران معتمرین کی خدمت کے لیے مسجد حرام کے لیے20

ہزار نسخے مختص کیے۔قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی الذبیانی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کے متعدد قرآنی نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں بھی فراہم کی ہیں اور تراجم والے قرآن فراہم کیے ہیں۔ تراجم والے قرآن پاک میں انگریزی، اردو اور انڈونیشیائی زبانوں کے تراجم شامل ہیں۔قرآن پاک کے بڑے سائز کے نسخے بھی مسجد حرام میں فراہم کیے گئے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات فراہم کرنے اور ان کی تجدید کا عمل جاری ہے تاکہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اپنا وقت اس کام میں لگا سکیں۔ جس سے ان کو فائدہ ہو۔

Recent Posts

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

4 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

11 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

51 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

59 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

2 hours ago