”مریم فرح کے بارے میں اپنے اس ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں”فواد چوہدری کا مریم نواز کو پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز فرح کے بارے میں اپنے اس ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں، اس کے ساتھ وہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کا اجلاس بلا کر کیپٹن (ر) صفدر کو چیف بنالیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا “اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں ، عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کہ اپنے ایم پی اے سے پوچھیں جن کی

وہ بہو ہیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہی تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے، آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں۔”ہوٹل میں اجلاس کرکے حمزہ شہباز کو علامتی وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ” اسی ہوٹل میں دو اجلاس کریں، ایک میں مولانا فضل الرحمان کو صدر اور دوسرے میں اپنے سیکیورٹی گارڈزکی میٹنگ کر کےکیپٹن صفدر کو چیف بنا لیں، سارے عہدے جب ایسے ہی بٹنے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں۔”
اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں ، عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کے اپنے MPA سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہی لیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

28 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

31 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

40 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

44 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

56 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago