فرح خان دبئی ہیں یا لاہور میں؟ دبئی جانے کی خبروں کے بعد فرح خان کی پہلی انسٹا سٹوری نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)دبئی جانے کی خبروں کے بعد فرح خان کی پہلی انسٹا اسٹوری پر ، سوس ،چائے اور سلاد کی تصاویر شیئر کر دی گئی ، ریسٹو رنٹ کی لوکیشن لاہور کی ہے ۔ گزشتہ چند دنوں کی تفصیلات کے مطابق فرح خان دبئی روانہ ہو چکی ہیں تاہم حال ہی میں ان کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی گئی ہے جس نے اس سوال کو جنم دیا کہ کیا فرح واقعی دبئی میں ہیں؟چند گھنٹے قبل اس اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں چائے اور سلاد دکھائی دے رہی ہے

اور ساتھ ہی کچھ سوس وغیرہ موجود ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس تصویر پر جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن کا بتایا گیا ہے وہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم ہے، اسٹوری پر ڈالی گئی لوکیشن نے اس سوال کو جنم دیا کہ کیا واقعی فرح خان اس وقت لاہور میں ہیں یا انہوں نے کوئی پْرانی تصویر اس لوکیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں، فرح خان کے مہنگے لگڑری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

14 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

17 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

26 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

30 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

41 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

51 mins ago