پولیس کو رونما ہونے والے واقعے کا اس لئے نہیں بتایا کیونکہ۔۔۔اسلام آباد میں تشدد کا شکار لڑکے کا پولیس کوبیان وزیر اعظم نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا، بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی تحقیقات کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکے لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا ،واقعہ ایف آئی آر میں نامزد چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل سے ویڈیوز بھی برآمدکی گئی ہیں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ہے

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائیگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت 3 افرادکو گرفتار کر لیاتھا۔اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایاتھالوگوں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔دوسری جانب تشدد کا شکار لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ تھا اس لیے پہلے پولیس کو مطلع نہیں کیا،متاثرہ لڑکے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوان سامنے آنے سے گریز کر رہا ہے چونکہ اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں اس لیے وہ کارروائی کرنے سے بھی ہچکچا رہا ہے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا اور رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوانے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ تمام ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس کی تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں ، اس کیس کو مثال بنایاجائے ۔

Recent Posts

فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے…

5 mins ago

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست…

8 mins ago

کراچی: گزشتہ رات 2 سال کے مقابلے میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔…

12 mins ago

کراچی میں بجلی بندش کیخلاف شہری مشتعل ، احتجاج،پتھراﺅ، ، شیلنگ اور فائرنگ ،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا…

17 mins ago

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ڈفر کہہ دیا، اصل معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کبھی…

23 mins ago

عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے بانی چیئرمین پی…

37 mins ago