رمضان 30دن کا ہوگا اورعید الفطر دومئی کو ہوگی،سعودی ماہر فلکیات

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر اور موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے توقع ظاہر کی ہے کہ عید الفطر کا پہلا دن 2 مئی بروز پیر کو ہوگا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے مزید کہا کہ 29 رمضان المبارک بہ روز ہفتہ 30 اپریل کی مناسبت سے چاند 06:31 پر غروب ہوگا جب کہ سورج 6:46 پر غروب ہوگا۔ یعنی چاند کا غروب سورج سے 15 منٹ پہلے ہو جائے گا

اور اس وقت افق پر کوئی ہلال نہیں ہوگا۔مکہ المکرمہ اور سعودی عرب کے تمام آسمانوں حتی کہ افریقہ کے افق پر بھی کوئی چاند نظر نہیں آئے گا۔ اس کے بعد اسی دن رات 11:31 پر چاند اور سورج کے درمیان ملاپ ہوگا۔ اس کے بعد شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی۔انہوں نے کہ اتوار کو رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا اور 2 مئی بہ سوموار کے روز فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

15 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

26 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

40 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

47 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

56 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago