واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس صارفین کی بڑی پریشانی دور ، واٹس ایپ انتظامیہ نے زبردست سہولت متعارف کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس کا فیچر متعارف کروادیا۔اس فیچر کی مدد سے صارفین جو تصویر یا وڈیو کسی کو بھیجنا نہیں چاہتے یا پھر غیر یقینی طور پر بھیج رہے ہیں تو وہ اب ویونس کے فیچر کے ذریعے ویڈیوز یا پھر تصاویر بھیج سکتے ہیں جو کہ ایک بار کھلنے کے فوری بعد چیٹ

ہسٹری سے مکمل طور پر غائب ہو جائے گی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح فی الحال محدود پیمانے پر اسٹوری کا فیچر متعارف کروادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹوری کا فیچر پہلے انسٹاگرام، فیس بک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی میسر ہے، کچھ عرصہ ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے حوالے سے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا اور بتایا کہ یہ ابھی محدود پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹوری پر شیئر کیا جانے والا مواد 24 گھنٹے میں خود ہی غائب ہوجاتا ہے۔اس سے قبل چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خالقین نے ویڈیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ کردیا تھا۔دورانیہ بڑھانے سے قبل ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی تھی۔ ویڈیو کا دورانیہ بڑھانا ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم تھا۔

Recent Posts

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

8 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

12 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

29 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

31 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago