جو کام 50 سالوں میں نہیں ہوا وہ ’ فرح بی بی ‘ ایک دن میں کیسے کروا لیتی تھی؟ علاقہ مکینوں نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک گاؤں میں لگادیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخو پورہ میں خاتون اول کی دوست فرح خان کے گاؤں میں
بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک ہی گاؤں میں لگادیے گئے ہیں۔لوگ کہتے ہیں 50 سال میں کبھی ایسا کام نہیں ہوا جو فرح خان نے ایک سال میں کام کر وادیے۔ گاؤں میں بہترین سڑکیں، غریبوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام، پناہ گاہ موجود ہیں، ہسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔ گاؤں میں پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں لیکن اسی گاؤں سے 200 میٹر کے فاصلے پر دوسرے گاؤں ماچھی، میں کچھ بھی نہیں ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں، اسپتال بھی نہیں ہیں۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیسی بھی تھیں انہوں نے اپنے گاؤں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

42 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

45 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

54 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

58 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago