ڈپٹی اسپیکر کی چاہے تو کھال اتروادیں لیکن۔۔۔۔ کامران خان نے عدم اعتماد مسترد ازخود نوٹس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا

.اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے تاریخی نوعیت کے حامل تحریک عدم اعتماد مسترد کیس کا آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ دینا ہے۔ یہ فیصلہ تعین کر دے گا کہ 22 کروڑ پاکستانی جس اذیت، کوفت
اور سیاسی افراتفری سے اس وقت گزر رہے ہیں وہ جلد ختم ہوگی یا غیر معینہ مدت کیلئے مزید جاری رہے گی۔اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور حکومت ختم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے تو پھر یہ بات سمجھ لیجئے کہ غیر معینہ مدت تک موجودہ سیاسی جنجال پاکستانیوں کو مزید جکڑے رہے گااور حالیہ افراتفری، غیر یقینی صورتحال جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ 3 اپریل کے سٹیٹس بحالی کے بعد ملک جن مراحل سے گزرے گا اس کے تحت قومی اسمبلی بحال ہوگی۔ 15 دن کے اندر اجلاس طلب ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ پھر اجلاس ملتوی ہوگا۔ اس کے بعد 15 دنوں کے اندر نیا اجلاس ہوگا۔ نئے قائد ایوان کے انتخاب، کاغذات نامزدگی کے داخلے اور چھان بین کے بعد ووٹنگ کا مرحلہ ہوگا۔ اس دوران ایک مہینہ گزر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود عمران خان کی عارضی حکومت جاری رہے گی۔ پھر غیر معینہ مدت کیلئے اپوزیشن کی مخلوط حکومت آئے گی۔ نہ جانے یہ حکومت چند ہفتوں رہے گی یا چند مہینے۔ 3 ماہ کی نگران حکومت اس کے بعد آئے گی۔ پھر جنرل الیکشن ہونگے۔ اس کے بعد مستقل حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔ اس دوران کم وبیش سال گزر جائے گا۔کامران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ابھی تک ہوا میں معلق لٹک رہا ہوگا۔ پاکستان کے بیرونی قرضے کی ادائیگی بحران کا شکار ہوگی۔ ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی ہونگی۔ معیشت کی چولیں ہل چکی ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس اگر سپریم کورٹ چاہے تو سپیکر کی غیر آئینی رولنگ پر اس کی کھال اتار دے لیکن قوم کا الیکشن کی جانب مگر سفر جاری رکھنے کا حکم دے تو ناصرف ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال ختم ہوگی بلکہ جلد نگران حکومت بن جائے گی۔ الیکشن کمیشن تیار ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں نئے الیکشن کروا دیں۔ اسی طرح سے نئے ووٹنگ کے عمل سے عوام کی نئی حکومت بن جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جولائی میں ہی ایک نئے سیاسی سفر پر اطمینان کیساتھ گامزن ہو جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہر صورت یہ بہتر سمت ہوگی۔ اگر آئندہ 24 گھنٹے میں سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آئے تو یہ بہتر ہوگا۔

Recent Posts

اسلام آباد: سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس کا حادثہ، 1 طالبعلم جاں بحق 7 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے…

8 mins ago

کوئٹہ، خیزی میں گھریلو نا چاقی پر ایک شخص نے اپنی بہن کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے خیزی میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بہن کو…

20 mins ago

میرے استعفیٰ سے اگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہو گی تو مستعفی ہو جاؤں گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہفتے کو کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر…

28 mins ago

تربت بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دوکاندارقتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تربت بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ دوکاندارجاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق…

39 mins ago

کوئٹہ، اختیارات کا غلط استعمال،شہری سے 93 لاکھ روپے لینے پر 2 ایس ایچ اوز معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری…

49 mins ago

کیا امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے کے بعد مولانا ہدایت الرحمان گوادر میں مقبول رہیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مولانا ہدایت الرحمان جماعت اسلامی کے امیر…

58 mins ago