خدا کیلئے مجھے معاف کر دیں، عامر لیاقت نے آصف زرداری ، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر شخصیات سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے معافی مانگ لی . اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا "عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،
محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگار ہوں، ورنہ بوجھ رہے گا .

"خیال رہے کہ عامر لیاقت بھی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی سابق جماعت کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں