پی ٹی آئی رہنما نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز دے دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا پاناما جےآئی ٹی کا والیم 10 آرٹیکل 5 پر کارروائی میں عدالت کی معاونت کرے گا۔
افتخار درانی نے کہا کہ والیم 10 سے بین الاقوامی سازش کی پوشیدہ کڑیاں مل جائیں گی، یہ قدم اٹھانے کا وقت بھی یہی ہے۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ کی درخواست پر رپورٹ کی جلد نمبر 10 خفیہ کر دی گئی تھی، سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں موجود مواد غیر ملکی تحقیقاتی مواد پر مشتمل ہے، اسے منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔

11 اکتوبر2020ء کو سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ حکومت نے نوازشریف کا والیم 10 کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، والیم 10میں مختلف سفارتی اور غیرسفارتی ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے، آف شورکمپنیز کی تفصیلات شامل ہیں، نوازشریف کو اب کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ انہو ں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ شریف فیملی اور مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے کیلئے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔
معلومات ساری موجود ہے کابینہ ایک ہفتے میں جو فیصلے کیے ان میں آرمی چیف اور وزیراعظم مسلسل ایک بات کہتے آرہے تھے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان میں کچھ گڑ بڑ پھیلانی تھیں۔کابینہ نے ان تمام ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، ٹک ٹاک پر پابندی لگ چکی ہے۔ باقی ویب سائٹ کیلئے پی ٹی اے نے رولز بنا لیے ہیں۔

Recent Posts

اسلام آباد: سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس کا حادثہ، 1 طالبعلم جاں بحق 7 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے…

8 mins ago

کوئٹہ، خیزی میں گھریلو نا چاقی پر ایک شخص نے اپنی بہن کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے خیزی میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بہن کو…

19 mins ago

میرے استعفیٰ سے اگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہو گی تو مستعفی ہو جاؤں گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہفتے کو کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر…

27 mins ago

تربت بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دوکاندارقتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تربت بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ دوکاندارجاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق…

38 mins ago

کوئٹہ، اختیارات کا غلط استعمال،شہری سے 93 لاکھ روپے لینے پر 2 ایس ایچ اوز معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری…

49 mins ago

کیا امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے کے بعد مولانا ہدایت الرحمان گوادر میں مقبول رہیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مولانا ہدایت الرحمان جماعت اسلامی کے امیر…

58 mins ago